Tuesday, June 28, 2011

A summer camp for students (URDU) ۔رپورٹ۔۔۔۔ اردو میڈیم طلبا کے لئے سمر کیمپ

اردو میڈیم اسکول کے طلبا کے لئے تعلیمی تربیتی کیمپ

ناگپور مورخہ : 16جون 2011

" تعلیمی کیمپ طلباء کی پو شیدہ صلاحیتوں کے بر وئے کار لا نے اور ان کی اخلاقی تربیت کر نے میں معاون و مدد گار ثابت ہو تے ہیں، میں اس کے منتظمیں کو یہ مشورہ دوں گا کہ وہ اسے ایک مستقل سر گر می کی شکل دیں ۔ " ان خیالات کا اظہار انسٹی ٹیوٹ فار پروموٹنگ آ ف نیشنل لینگویجیز،ناگپور کے ڈائرکٹر جناب عبدالغفور پاریکھ صاحب نے تعلیمی تربیتی کیمپ کی افتتاحی تقریب میں کیا۔ العروج ایجوکیشنل فرنٹ ، ناگپور کی جانب سے منعقدہ اس تعطیلاتی کیمپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت کے فرائض جناب اسد اللہ خان ، پرنسپل مو لا نا ابوالکلام آ زاد ہائی اسکول و جو نیئر کالج ،نے انجام دئے ان کے علاوہ اس تقریب میں پرنسپل، انجمن انگلش میڈیم اسکول محترمہ فرزانہ حسین خطیب، جناب شاہد رشید ، سابق پرنسپل اردو ہا ئی اسکول و جو نیئر کالج ، وروڈ اور معروف ادبی شخصیت جناب یعقوب الرحمٰن بطور مہمانانِ خصوصی مو جو د تھے ۔

مختلف اسکولوں کے طلباء نے کلامِ ربّانی،حمد ونعت پیش کی اور جماعت نہم کی ایک طالبہ عائشہ صدف نے نظامت کے فرائض انجام دئے،اس تنظیم کے نائب صدر جناب انعام الرحیم نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا۔ اس ادارہ کے صدر ڈاکٹر محمّد اسد اللہ نے اس تعلیمی کیمپ کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہو ئے کہا کہ" شہر میں ہر سال بے شمار سمر کیمپ منعقد کئے جا تے ہیں لیکن اردو میڈیم طلباو طالبات کے لئے اس قسم کی سر گر میوں کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا مظاہری کر نے کے مواقع میسر نہیں ہیں ۔ ہمارے طلبا غیر تعمیری کا موں میں اپنا وقت بر باد کر تے ہیں اورہمارے سماج میں ان کی اخلاقی تربیت کا کو ئی انتظام موجود نہیں ہے ۔ اس صورتِ حال کو بدلنے کے لئے سماجی تنظیموں کے آ گے آ نا چاہئے ۔"

العروج ایجوکیشنل فرنٹ کی جانب سے منعقدہ اس دو روزہ تربیتی کیمپ میں شہر ناگپور کی بارہ اسکولوں کے تقریباً ایک سو طلباء شریک ہو ئے اور بیشتر طلباو طالبات نے ڈراْئنگ،خوشخطی،کوئز،مباحثہ ،ڈراما، ماڈل میکنگ،فی البدیہ تقریر،اور لطیفہ گوئی کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کو آزماکر انعامات حاصل کئے۔

اسی دوران مختلف اسکولوں کے اساتذہ کے لئے ایک مذاکرہ بھی منعقد کیا گیا جس میں اساتذہ نے " تعلیمی میدان میں طلباء کی پسماندگی ۔اسباب و حل " اس مو ضوع پر اظہارِ خیال کیا۔لڑکیوں کے مقابلے میں لڑکے بہت کم تعلیم حاصل کر پا تے ہیں اس سے مسلم سماج میں جو عدم توازن پیدا ہو رہا ہے اور اعلیٰ تعلیم یافتہ طالبات کی گمراہی کے واقعات دن بہ دن بڑھ رہے ہیں اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس کیمپ کی ایک اہم پیش کش مقابلہ کوئز تھا جسے ایل سی ڈی کی مدد سے تنظیم کے رکن جناب محمد عرفان صاحب نے کامیابی کے ساتھ پیش کیا ۔

جلسہ تقسیم انعامات کی صدارت کے فرائض سریندر آ ریہ صاحب نے انجام دئے ان کا تعارف پیش کر تے ہوئے تنظیم کے سیکریٹری ڈاکٹر اشفاق احمد نے بتایا کہ موصوف کو گذشتہ سال مثالی مدرس کے صدر جمہوریہ ایوارڈسے نوازا گیا تھا۔

صدرِ جلسہ نے العروج ایجوکیشنل فرنٹ کو طلبا کے لئے اٹھا ئے گئے اس قدم پرمبار کباد پیش کر تے ہو ئے مشورہ دیا کہ اس تربیتی کیمپ کو جاری رکھاجائے اور دیگر اسکولوں کے بھی زیادہ سے زیادہ طلباء اس سے استفادہ حاصل کریں ۔

اس تعلیمی کیمپ کے انعقاد میں شہر کی مقتدر شخصیات جناب محمّد ذاکر صاحب،جناب عبدالغفور پاریکھ صاحب اور محمّد عبدالمجید صاحب نے خصوصی تعاون سے نوازا۔

تنظیم ہٰذا کے رکن جناب اسعد حیات نے رسمِ شکریہ اداکی ۔ اس سر گر می کے مختلف مقابلوں اور دیگر سر گر میوں کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لئے جن اساتذہ نے اپنی خدمات پیش کیں ان میں جناب انیس رضا ،محترمہ عفیفہ وکیل ، فیروز پٹھان ،محترمہ شمیم حسین ، نازنیں سیّدہ ، ضیا اللہ خاں لو دھی ،محمّد ظہیر، مرزا شاہد بیگ، جاوید حسین ، محترمہ روبینہ کو ثر، ،شیخ سمیر ،مبین شیخ اورسید سلیم ،وغیرہ قابلِ ذکر ہیں ۔

Normal 0 false false false EN-US X-NONE AR-SA MicrosoftInternetExplorer4

<!--> Normal 0 false false false EN-US X-NONE AR-SA Normal 0 false false false EN-US X-NONE AR-SA